سپیکر قومی اسمبلی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے: ترجمان عوامی تحریک

مورخہ: 19 مارچ 2016ء

ڈاکٹر طاہرالقادری انٹرنیشنل صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت میں ہیں
بم کو لات مارنے کے عادی حکمرانوں کے خلاف کسی پلاننگ کی ضرورت نہیں

لاہور (19 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بم‘‘ کو لات مارنے کے عادی حکمرانوں کے خلاف کسی پلاننگ کی ضرورت نہیں۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انٹرنیشنل صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت میں ہیں اور وہ بھارتی میڈیا کے سامنے پاکستان پر عائد کیے جانے والے دہشتگردی کے الزامات کا خوبصورتی کے ساتھ مقدمہ لڑرہے ہیں، وہ بھارت میں اسلام اور پاکستان کے پرامن پیغام کو اجاگرکررہے ہیں، وہ مسلم انتہا پسندی کے سوالات پر ہندو انتہا پسندی کو کنٹرول کرنے کی بات کررہے ہیں۔ ترجمان نوراللہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے مختصر دورہ انڈیا کے دوران انڈین الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو درجنوں انٹرویو دیے اور انہوں نے اپنے ہر انٹرویو میں پاکستان کا ڈٹ کر دفاع کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top