فرانس: پاکستان عوامی تحریک 27 مارچ کو ’یوم پاکستان‘ کی تقریب کا اہتمام کرے گی

مورخہ: 19 مارچ 2016ء

پیرس (اے کے راؤ سے) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیرِاہتمام ’یوم پاکستان‘ کی تقریب 27 مارچ بروز اتوار شام 4 بجے ہو گی، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نومنتخب صدر چوہدری محمد اعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک فرانس طاہر عباس گورائیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 23 مارچ ایک عہد ساز دن ہے، اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں نئی مسلم ریاست کے لیے ایک عہد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے قائدین کی قربانیوں سے متعارف کرواناہے۔ 27 مارچ سے پاکستان عوامی تحریک فرانس چوہدری محمد اسلم کی قیادت میں نئے عہد کا آغاز کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top