علامہ غلام مرتضیٰ علوی کا بار ایسوسی ایشن چشتیاں سے خطاب
امت مسلمہ کی موجودہ صورت حال اور ہماری ذمہ داریاں
21 ویں صدی میں دنیا بھر میں امریکہ، روس، چین، جاپان اور یورپی یونین کا بھرپور کردار اور مستقبل دیکھائی دے رہا ہے اگر اس صدی میں عالمی افق پر اگر کسی قوم کا کردار دیکھائی نہیں دے رہا تو وہ 55 سے زائد ممالک پر مشتمل امت مسلمہ کا کردار اور مستقبل دکھائی نہیں دے رہا۔ روس کے بعد امریکہ اور امریکہ کے بعد یقیناً یورپی یونین کی غلامی امت مسلمہ اور امریکہ کے بعد یقیناً یورپی یونین کی غلامی امت مسلمہ کا مقدر دکھائی دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چشتیاں بار ایسوسی ایشن میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم غلام مرتضیٰ علوی نے گزشتہ روز کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ صدی کے اختتام میں روس کی عالمی قوت کا اختتام ہو چکا تھا۔ موجودہ صدی کے آغاز میں امریکہ اپنے زوال کی طرف دن بدن بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ اس کے زوال میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔ کوئی بھی قوم جب اپنے عروج میں غرور اور تکبر میں آ کر انسانیت کی تمام حدیں توڑ دیتی ہے تو اس کے زوال کا آغاز ہو جاتا ہے اور خصوصاً امریکہ نے جب گستاخی بارگاہ رسالت کی ناپاک جسارت کی اور ایک منظم منصوبہ بندی کے ذریعے یورپی ممالک سے اس گستاخی کا ارتکاب کروایا یقیناً یہ گستاخانہ عمل ان قوتوں کے نیست ونابود ہونے کے لئے کافی ہے اور ندیا دیکھ رہی ہے کہ لبنان کی شکل میں امریکہ و اسرائیل کی عالمی دہشت گردی کے خاتمے کی ابتداء ہو چکی ہے۔ آج عراق سے بوریا بستر لپیٹا جا رہا ہے اور کل ان شاء اللہ افغانستان سے۔ آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے زوال سے نکلنے کے لئے حل دیا کہ تعلیم امن اور رواداری، یہ وہ راستہ ہے جس سے امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہے۔
غلام مرتضیٰ علوی نے واضح کیا کہ دنیا بھر میں تعلیم امن اور رواداری کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 6000 سے زائد خطابات 350 سے زائد کتب اور دنیا بھر میں ہزاروں تعلیمی ادارے تعلیم وشعور کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ امن کے قیام کے سلسلہ میں تحریک کا کردار مثالی ہے، 25 سالہ تاریخ میں بین الاقوامی سطح پر 80 سے زائد ممالک میں جدوجہد کرنے اور سب سے بڑھ کر پروگرام جلسے جلوس منعقد کرنے کے باوجود نہ اندرونی سطح پر ایک کارکن زخمی وشہید ہوا نہ کسی دوسری تنظیم، ادارے یا ملکی املاک کو نقصان پہنچایا۔ رواداری میں ایسی مثال قائم کی جو دنیا بھر میں ایک مثال ہے۔ تمام مسالک اور مکتب فکر کے لوگ اس کے نہ صرف ممبر ہیں بلکہ مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔
آخر پر صدر بار ایسوسی ایشن جناب چوہدری حسن مرتضیٰ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی اپنے حصے کا کردار ادا کرے تو معاشرہ برائیوں سے پاک ہو سکتا ہے اور عالمی سطح پر ہم اپنا وقار بحا ل کر سکتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر جناب حامد رضا (ناظم تحریک منہاج القرآن چشتیاں ) اور احمد حسن فاروق (ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ چشتیاں) نے صدر بار کونسل کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ عرفان القرآن پیش کیا۔
تبصرہ