تعلیم کا ترقیاتی بجٹ میٹرو بسوں کی سبسڈی سے کم ہے، عوامی تحریک کا سیمینار

مورخہ: 23 مارچ 2016ء

قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان چند کھرب پتی خاندانوں کی چراگاہ میں تبدیل ہو چکا ہے
آئین کے 40 آرٹیکل پر عمل کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری پر 40 مقدمے بن گئے
سیمینار سے خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، محمود فیضی، خواجہ عامر فرید کریجہ و دیگر کا خطاب

لاہور (23 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ تعلیم دشمن کرپٹ حکمرانوں اور ظالم نظام نے پاکستان کی ترقی کا پہیہ روک رکھا ہے، میٹرو بسوں کی سبسڈی، تعلیم کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ اہم ہے، 8 سال میں ایک فی صد شرح خواندگی نہیں بڑھی۔ حکمران اورنج ٹرین اور میٹرو بسیں خود چلانا چاہتے ہیں جبکہ کالجز اور سکول نجی شعبہ کے حوالے کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آئین کے پہلے 40 آرٹیکلز پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا تو ان پر دہشت گردی کے 40مقدمے بنا دئیے گئے، قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے غریب کیلئے پاکستان حاصل کیا تھا جو آج چند کھرب پتی خاندانوں کی چراہ گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے، عوام جب تک تماشا دیکھتے رہیں گے تماشہ ہوتا رہے گا۔ سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی، سیمینار سے خواجہ عامر فرید کوریجہ، جی ایم ملک، ڈاکٹر ہرمن، محمود فیضی، راشد کلیامی، ساجد بھٹی، نور اللہ صدیقی، ناصر ایڈووکیٹ، راجہ زاہد، شہزاد رسول، حاجی اسحق، عدنان جاوید، مدثرہ بلوچ، محمد طیب، علی وقار، انعم ناکی نے خطاب کیا۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ 23 مارچ 1940کے دن جب پاکستان کیلئے قرارداد منظور کی جا رہی تھی تو منٹو پارک گراؤنڈ میں موجود ہر ذی نفس مطمئن تھا کہ اب انہیں تحفظ ملے گا، باعزت روزگار ملے گا اور وہ آزادی کے ساتھ اپنے سیاسی، سماجی، مذہبی امور ادا کر سکیں گے، مگر افسوس 70 سال کے بعد بھی غریب کو اس کا حق نہیں ملا، انصاف نا پید ہے اور قومی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے وفاداریوں کی خرید و فروخت پر خرچ رہے ہیں جو سرکاری افسر ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کی جانیں لینے میں حکمرانوں کی انگلی پر ناچے اس توقیر شاہ کو سفیر بنا کر ترقی سے نواز دیا جا تا ہے اور جو آفتاب چیمہ سیاسی کارکنوں پر ظلم ڈھانے سے انکار کر دے سنیارٹی کے باوجود اسکی ترقی روک لی جاتی ہے، انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کے پاکستان کو لٹیروں کی چنگل سے نجات دلا کر دم لیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا قائداعظم کے پاکستان کو دوبارہ انکا پاکستان بنائے گا، ہمارا انقلاب تعلیم، ترقی اور شعور کا انقلاب ہے۔ ہمارے 14 کارکنوں ظالموں کو للکارتے ہوئے شہید ہوئے 14 سو بھی مار دئیے گئے پھر بھی ظالم نظام کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top