رمضان المبارک میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کی کاوشیں

اِمسال ماہ رمضان المبارک میں اِن 4 ویب سائٹس پر خصوصی توجہ دی گئی:

اِعتکاف ڈاٹ کوم www.itikaf.com

اِعتکاف ڈاٹ کوم کے نام سے نئی ویب سائٹ لانچ کی گئی، جس کے مشتملات یہ ہیں:

  • شہر اِعتکاف بارے تفصیلی معلومات
  • معتکفین کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت
  • رمضان المبارک، روزہ، زکوۃ، نمازِ تراویح اور اِعتکاف کے شرعی مسائل (مختلف سکالرز کے آرٹیکلز)
  • شہر اِعتکاف کو کئے جانے والے شیخ الاسلام کے سابقہ و موجودہ خطابات (اعلی کوالٹی میں)
  • شہر اعتکاف کی تازہ بتازہ کوریج کے لئے ’’اِعتکاف ڈائری‘‘ (تعاونِ خصوصی ایم ایس پاکستانی)
  • شہر اِعتکاف کے 3 عدد تفصیلی نقشہ جات
  • شہر اِعتکاف تک پہنچنے کے لئے لاہور کے 20 مختلف علاقوں سے بسوں کے روٹس کی تفصیلات

دین اِسلام ڈاٹ کوم (ملٹی میڈیا) www.deenislam.com

  • اِضافہ خطابات شیخ الاسلام : 85 عدد
  • تلاوتِ قرآنِ مجید کے ذیل میں 11 نئے قراء کی آواز میں قرآنِ مجید کی مکمل تلاوت کا اِضافہ
    1. الشیخ عبدالعزیز الاحمد
    2. الشیخ عبدالباسط عبدالصمد
    3. الشیخ محمود خلیل الحصری
    4. الشیخ محمد عبدالکریم
    5. الشیخ محمد سلیمان المحسنی
    6. الشیخ محمد صدیق المنشاوی
    7. الشیخ احمد علی العجمی
    8. الشیخ عبدالیادی الکنکاری
    9. الشیخ مشاری بن راشد العفاسی
    10. الشیخ محمد محمود الطبلاوی
    11. الشیخ علی بن عبد الرحمن الحدفی

عرفان القرآن ڈاٹ کوم www.irfan-ul-quran.com

  • تصویری صورت میں بھی مکمل قرآنِ مجید شائع کیا گیا تاکہ اُردو فونٹ کی سہولت نہ رکھنے والے قارئین بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
    ( اب یہاں 24 مختلف طریقوں سے مطالعۂ قرآنِ مجید کی سہولت موجود ہے۔)
  • تلاوتِ قرآنِ مجید کے ذیل میں 11 نئے قراء کی آواز میں قرآنِ مجید کی مکمل تلاوت کا اِضافہ کیا گیا۔
    ( اب یہاں دنیائے اسلام کے 12 مشہور قراء کرام کی آواز میں تلاوت قرآن مجید کے 12 سیٹ موجود ہیں۔)

منہاج ڈاٹ آرگ www.minhaj.org

تحریک کی مرکزی ویب سائٹ میں معمول کے اضافہ جات جاری رہے۔

  • اَخباری تراشے
  • پریس ریلیز
  • تحریکی ٹاپ سٹوری
  • اِسلامی آرٹیکلز بالخصوص رمضان المبارک کے حوالے سے

عرفان القرآن سی ڈی

اِمسال اِنٹرنیٹ پر کی جانے والی کاوشوں کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ترجمۂ قرآن ’عرفان القرآن‘ کی سی ڈی جاری کی گئی، جسے عوام و خواص نے خوب سراہا اور دورانِ اِعتکاف اِس کی ہزارہا کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اِس سی ڈی کے مشتملات یہ ہیں:

  • متن قرآنِ مجید
  • اُردو ترجمہ (تصویری شکل میں)
  • اُردو ترجمہ (یونیکوڈ میں)
  • فضائل قرآنِ مجید (مکمل کتاب)
  • اَحکامِ تلاوت و تجوید (مکمل کتاب)
  • محاسن عرفان القرآن (آرٹیکلز)
  • تقریبِ رونمائی عرفان القرآن
  • مشاہیر کے تبصرے (ویڈیو)
  • عرفان القرآن دیگر تراجم میں منفرد کیسے (مکمل خطاب)
  • تعارفِ شیخ الاسلام
  • تعارفِ تحریکِ منہاج القرآن (تمام شعبہ جات کا تفصیلی تعارف)
  • فہرستِ کتب شیخ الاسلام (مکمل)
  • فہرستِ خطابات شیخ الاسلام (مکمل)
  • روابط مطالعہ و تلاش از عرفان القرآن ڈاٹ کوم
  • روابط آن لائن لٹریچر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top