خوشاب: منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم کا كٹہہ سگہرال کا دورہ

مورخہ: 19 مارچ 2016ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خوشاب کی یونین کونسل كٹہہ سگہرال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ كٹہہ سگہرال کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضرب امن ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ منصور قاسم اعوان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ربع صدی سے امتِ مسلمہ بالعموم اور وطن عزیز بالخصوص تنگ نظری، انتہاء پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ جاری کیا اور فروغِ امن و انسدادِ دہشت گردی کا نصاب تیار کر کے علمی، فکری اور نظریاتی محاذ پر انتہا پسندی کو کاؤنٹر کیا ہے جس سے دنیا بھر میں اسلام کا تشخص بحال ہوا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top