بیٹیوں سے پیار کرنا پیغمبر امن و سلامتی کی سنت ہے، فرح ناز

مورخہ: 30 مارچ 2016ء

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے جس نے فاطمہ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا
خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراہ کے یوم پیدائش پر شعبہ خاتین کی رہنماؤں سے گفتگو

لاہور (30 مارچ 2016) منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں سے پیار کرنا پیغمبر امن و سلامتی کی سنت ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس نے فاطمہ سلام اللہ علیہا کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا اور جس نے فاطمہ سلام اللہ علیہا سے محبت کی اللہ نے اس کو دوزخ کی آگ سے آزاد کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں کسی بھی والد کا اپنی بیٹی کا سب سے خوبصورت تحفہ اسکی اعلیٰ تعلیم و تربیت ہے، انہوں نے کہاکہ زمانہ جہالت میں بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا، اس مکروہ غیر انسانی رسم کا خاتمہ کر کے اسلام نے بیٹی کو عزت اور عظمت کی مسند پر بٹھا دیا، انہوں نے کہاکہ اگر کوئی گھرانہ دنیاوی سکون و راحت چاہتا ہے تو وہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی بیٹیوں کو عزت و احترام سے نوازے اور ان کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کرے۔ فرح ناز نے مرکزی سیکرٹریٹ میں شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی پاک زندگی دنیا کی ہر خاتون کیلئے مثال اور مشعل راہ ہے، سیدہ فاطمۃ الزہراہ عصمت و عفت کا پیکر تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بیٹیوں کو بوجھ سمجھنے والے ان کی تعلیم و تربیت سے صرف نظر کر نے والے ماں باپ اور خاندان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی بیٹی فاطمہ سے محبت کا مشاہدہ اور مطالعہ کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top