گلشن اقبال پارک میں متاثرین دہشتگردی کی یاد میں دعائیہ تقریب

مورخہ: 30 مارچ 2016ء

تقریب میں منہاج القرآن کے رہنماء سہیل رضا، پریسبٹرین چرچ کے ڈاکٹر مجید ایبل و دیگر کی شرکت
دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، انکا کسی مذہب اور ملک سے تعلق نہیں، رہنماؤں کا تقریب سے خطاب

لاہور (30 مارچ 2016) گلشن اقبال پارک دہشتگردی کے سانحہ خلاف زخمی اور جاں بحق ہونے والے بچوں، خواتین و دیگر افراد کی یاد میں پارک کے اندر خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پریسبٹیرین چرچ آف پاکستان کے ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل اور ڈائریکٹرانٹرفیتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کی۔ سہیل احمد رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بلا رنگ و نسل اورمذہب سب کو نشانہ بنا رہے ہیں، انسانیت کے ان دشمنوں کی کوئی شہریت نہیں، یہ کرائے کے قاتل پیسے کیلئے بے گناہ انسانی خون بہا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہر سانحہ کے بعد پاکستا ن کے شہریوں کا دہشتگردی کے خلاف عزم مزید پختہ ہو جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ اقبال پارک دہشتگردی میں مسیحی عوام بھی نشانہ بنے ہم انکے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے پر افواج پاکستان مبارکباد کی مستحق ہیں تا ہم سول حکومت کا انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے رویہ افسوسناک اور غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں فوج اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ناگزیر تھا، پریسبیٹرین چرچ آف پاکستان کے ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے کہاکہ دہشتگردوں نے تمام مذاہب کے نمائندوں کو ٹارگٹ کر رکھاہے، قوم کا اتحاد اور بین المذاہب رواداری کی طاقت دہشتگردوں کو شکست دے گی، انہوں نے منہاج القرآن کے رہنماؤں کی تقریب میں خصوصی شرکت پر سہیل رضا کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری بین المذاہب روادار ی کے فروغ اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے قابل فخر اور قابل تقلید کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب میں شمعیں روشن کر کے دہشتگرد ی کے زخم خوردہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، تقرب میں پاسٹر جاوید ولیم، علامہ حافظ نعمان جالندھری، ریورنڈ مرقس فدا، ڈاکٹر ہرمن، عبد الحفیظ چودھری، پاسٹر امجد نیامت و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top