فیصل آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا سانحہ گلشن پارک کے شہداء کو خراج عقیدت

مورخہ: 29 مارچ 2016ء

تحریک منہاج القرآن کے طلبہ ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے 29 مارچ 2016 کو سانحہ گلشن پارک لاہور میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں، اور عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے ضلعی صدر شاہد سلیم، غلام محمد قادری، آصف عزیز، رانا کرامت علی اور عمران خان نے سانحہ گلشن پارک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں شہریوں، جن میں خواتین اور بچے شامل تھے، کی اموات پر دلی دکھ ہے۔ سکولوں کے بعد اب پارک بھی غیرمحفوظ ہوگئے ہیں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں۔ بزدل دہشتگردوں نے ایک بار پھر نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دہشتگردی کے واقعہ سے حکمرانوں کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے فول پروف انتظامات کے دعوے بےنقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہمدرد حکمرانوں نے قومی ایکشن پلان پر عمل کیا ہوتا تو آج بےگناہ شہری دہشتگردی کا شکار نہ ہوتے۔ تفریحی پارک میں دھماکہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پنجاب بھر سے دہشتگردوں اور ان کے اعلانیہ اور غیراعلانیہ سر پرستوں کو چن چن کر ختم کیا جائے۔ آرمی چیف کے حکم پر جنوبی پنجاب میں شروع ہونے والا یہ آپریشن لاہور کے 72 بےگناہ شہریوں کو مارنے والے دہشتگردوں کے خاتمے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ کالعدم تنظیموں، دہشتگرد گروپوں، فکری انتہاپسندی کے مراکز کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لاشیں گرانے والے درندوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے تک جاری رہنا چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top