سہیل رضا کی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا نیا صدر (پردھان) منتخب ہونے پر سردار تارا سنگھ کو مبارکباد

سردار تارا سنگھ مثبت سوچ رکھنے والے سکھ رہنما اور محب وطن پاکستانی ہیں، سہیل احمد رضا

لاہور (یکم اپریل 2016) منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے سردار تارا سنگھ کو پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا نیا صدر (پردھان) منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سردار تارا سنگھ مثبت سوچ رکھنے والے سکھ رہنما اور محب وطن پاکستانی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے، پاکستان میں سکھ برادری کی عبادگاہوں کی دیکھ بھال، مذہبی ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری میں سردار تارا سنگھ اپنا کردار ادا کر یں گے، انہوں نے کہاکہ سردار شام سنگھ جو زندگی کی آخری سانس تک پربندھک کمیٹی کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری اور فرائض کی ادائیگی میں اپنی مثال آپ اور ایک محب وطن پاکستانی تھے۔ انکی وفات سے ملک ایک سیاسی رہنما اور سکھ برادری ایک بزرگ سے محروم ہو گئی، سردار شام سنگھ کی پیروی کرتے ہوئے سردار تارا سنگھ بھی ملک کی خدمت اور سکھ برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تجربات اور صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top