ڈاکٹر طاہرالقادری کاشمالی علاقہ جات میں طوفانی بارشوں کی تباہی کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار

لاہور (3 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گلگت، بلتستان اور وادی سوات کے مختلف علاقوں خصوصاً شانگلہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے آنے والی تباہی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام کام چھوڑ کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے اور انکی بحالی کیلئے تمام وسائل اور افرادی قوت برؤے کار لائی جائے، سربراہ عوامی تحریک نے متاثرہ علاقوں کی منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی تنظیمات کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی مدد کریں، انہوں نے بارشوں، قیمتی املاک کے نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں اور ممکنہ حد تک متاثرین سیلاب کی مدد کریں گے، دریں اثناء سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، چیف آرگنائزر (ر) میجر محمد سعید، عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے صدر خالد درانی و دیگر نے بھی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top