شیخوپورہ: تحریک منہاج القرآن یونین کونسل چک 7 کے زیراہتمام ’ضربِ امن کانفرنس‘

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل چکنمبر 7 نے 27 مارچ 2016 کو ’ضربِ امن کانفرنس‘ کا اہتمام کیا، جس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں سابق آئی جی بلوچستان محمد یعقوب، پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ کے ضلعی آرگنائزر حاجی محمد طفیل، تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے ضلعی امیر محمد اظہر جٹ، پاکستان تحریکِ انصاف ضلع شیخوپورہ کے صدر چوہدری عمران سعید، پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ کے نائب صدر چوہدری مختار احمد گجر، پاکستان تحریکِ انصاف شیخوپورہ کے راہنماء ظفراقبال سہریا، تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ سٹی کے ناظم شکیل اعوان، ریٹائرڈ کرنل سید وحید احمد شاہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ضرب امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کا آپریشن ضرب عضب اور تحریک منہاج القرآن کی ضربِ علم و امن مہم ملک میں حقیقی امن قائم کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں قوم کے آنے والے کل کے لیے اپنا آج قربان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، اب ضرورت ہے کہ انتہاپسندانہ و دہشتگردانہ فکر کو شکست دی جائے۔ پاکستان سے انتہا پسندی، دہشتگردی، تنگ نظری، شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضرب امن مہم کی کامیابی ضروری ہے، اسی سے ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ فکری، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دہشتگردوں کے باطل نظریات کا قرآن و سنت کی روشنی میں فکری و علمی سطح پر توڑ کیا ہے۔ ضرب امن کی یہ تحریک پوری دنیا میں جاری ہے، جس میں پیغمبر امن صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے ذریعے دنیا پر واضح کیا جارہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے اور اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کا دین اسلام اور پیغمبر اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

کانفرنس سے چوہدری غلام شبیر اور چوہدری محمد آصف نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top