فیصل آباد: مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم کا دورہ

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے ناظمِ دعوت جعفر حسین گجر کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کی اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سے ملاقات کی۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے ناظم رانا رب نواز انجم، غلام محمدقادری، میاں امجدقادری، خالدرفیق ایڈووکیٹ، جعفرحسین گجر، بوٹا گجر، اعجاز احمد ترہانہ، میاں ذوالفقار اور صدیق قادری شامل تھے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے رفیق نجم نے کہا ہے کہ حکمران خاندان کی کرپشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائیگا کیونکہ اب یہ کرپٹ خاندان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام آباد دھرنے کے موقع پر ان کرپٹ خاندانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق جتنے حقائق بھی بیان کیے تھے آج دنیا بھر سے ان کی تصدیق ہورہی ہے۔ جو وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اپنے بیٹے کو قائل نہیں کرسکتا اسے پاکستان میں حکومت کرنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں۔ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے اور ناجائز دولت کو چھپانے کیلئے آف شور کمپنیاں بنانے والے ملک اور قوم سے وفادار نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس نے ہر محب وطن شہری کی نیند چھین لی ہے۔ عوام صدمے میں ہیں کہ جس خاندان کو پاکستان کے عوام نے 3 بار وزیراعظم کا عہدہ دیا، وہ خاندان را کے ایجنٹوں کا خیر خواہ اور قومی خزانے کا چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وجہ سے نئی نسل کا اخلاق خراب ہو رہا ہے، انہیں فی الفور عزت کے ساتھ اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ورنہ بہت جلد ایسا وقت بھی آنے والا ہے کہ ان کے پاس استعفیٰ دینے کی مہلت بھی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ہر کارکن کرپشن اور ظلم کے خاتمے کیلئے مزید جانی و مالی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے۔ عوام بھی آئس لینڈ کے لوگوں کی طرح ملک بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکن سڑکوں پر آنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ایک اشارے کے منتظر ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top