سردار منصور خان کی والدہ کی وفات پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین کا اظہارِ تعزیت

تحریک منہاج القرآن آزاد جموں و کشمیر کے امیر سردار منصور خان کی والدہ گذشتہ دنوں انتقال کر گئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تعزیتی وفد نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں سردار منصور خان سے ان کے آبائی گاؤں کلہ ضلع سندھنوئی جا کر اظہار تعزیت کیا۔ اس تعزیتی وفد میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم، ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن عاقل ملک اور میڈیا کوآرڈینیٹر اسلام آباد حافظ اشتیاق اعوان شامل تھے۔ وفد نے سردار منصور خان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک کے جملہ رفقاء کی طرف سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ والدین اولاد کیلئے نور اور رہنمائی کا مینار ہوتے ہیں۔ ان کی خدمت کرنا اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا ہے۔ خاص طور پر والدہ کی جدائی کا صدمہ ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ مگر ہم سب نے خالق حقیقی کو جان دینی ہے۔ اس موقع پر وفد نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top