منہاج یوتھ لیگ سپین کے تحت یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کا اہم اجلاس 11 ستمبر بروز جمعرات کو شام 6 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں انعقاد پذیر ہو گا، جس میں منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران کے علاوہ بارسلونا بھر کے نوجوان شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تعلقاتِ عامہ کے انچارج محمد اقبال چودھری کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 4 سال سے منہاج یوتھ لیگ سپین کے تحت ہر ہفتہ منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز پر نوجوانوں کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں نوجوانوں کی علمی، فکری اور روحانی تربیت کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بارسلونا میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان عیدین کے اجتماعات، رمضان المبارک میں نمازِ جمعہ اور دیگر مذھبی و قومی پروگرامز میں انتظامی کاموں میں مصروفِ عمل نظر آتے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے بارسلونا میں رہنے والے جملہ پاکستانیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے 15 سال سے 30 سال تک کی عمر کے بچوں کو اس اجلاس میں لازمی بھیجیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top