لاہور: منہاج کالج برائے خواتین کے زیراہتمام ’فن خطابت کورس‘
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کے لیے ’فن خطابت کورس‘ کا اہتمام کیا، جس کے اختتام پر 25 اپریل 2016 کو ہوا۔ کورس میں شریک طالبات کے اعزاز میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مرکزی نظامت تربیت کے ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ علوی اور منہاج کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ سمیت نظامت تربیت کے عہدیداران اور کالج کی اساتذہ و طالبات شریک تھیں۔
ڈاکٹر ثمر فاطمہ نے منہاج کالج برائے خواتین میں ’فن خطابت کورس‘ کے انعقاد پر نظامت تربیت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کورس میں شریک طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی طالبات کے لیے کالج کی طرف سے کیش انعام کا اعلان کیا۔
اس موقع پر غلام مرتضیٰ علوی کا کہنا تھا کہ منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کے لیے ’فن خطابت کورس‘ کے انعقاد کا مقصد خواتین کی اخلاقی و روحانی تربیت، رجوع الی القرآن اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے معلمات تیار کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغ کا مقصد اللہ رب العزت اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کا حصول ہے۔ راہ تبلیغ میں صعوبتیں برداشت کرنا اور صبر سے ہر مشکل کا سامنا کرنا ہی راہ حق کا گامزن رہنے کا نام ہے۔
انہوں نے نظامت تربیت کی ٹیم کے کام کو سراہا اور کورس میں شریک طالبات کو خراج تحسین پیش کیا۔ غلام مرتضیٰ علوی اور ڈاکٹر ثمر فاطمہ نے طالبات میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کیں۔
تبصرہ