صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی وطن واپسی

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 24 نومبر 2006 کو وطن واپس پہنچ گئے، ان کے ہمراہ سفیر یورپ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد قادری بھی تشریف لائے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ائیرپورٹ پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام، ڈائریکٹر فارن افیئرز نجم الثاقب، جاوید اقبال قادری، ساجد محمود بھٹی، چوہدری محمد شریف، شکیل احمد طاہر، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تمویلات شاہد لطیف قادری، ناظم تعمیرات میاں ممتاز احمد قادری، ڈائریکٹر پرنٹنگ پریس شوکت علی قادری، سیکرٹری یوتھ بلال مصطفوی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے کوآرڈینیڑ محمد عباس نقشبندی اور دیگر قائدین نے ان کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری صبح 10:10 بجے جب لاہور ائیر پورٹ سے باہر تشریف لائے تو ہزاروں کارکنان نے نعروں کی گونج کے ساتھ ایک جلوس کی شکل میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے خیر مقدمی بینرز اور تحریک کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ یوتھ کے نوجوانوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے نمائندہ یوتھ کا استقبال کیا۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top