منہاج القرآن لاہور کے رہنماء شاہ زیب صدیق کے ساتھ گرین ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی

تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید کی مذمت

لاہور (30 اپریل 2016) تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماء شاہ زیب صدیق کے ساتھ گرین ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقے میں شاہ زیب کو روک کر گن پوائنٹ پر پرس، آئی ڈی کارڈ، نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ناظم اشتیاق حنیف مغل، چودھری افضل گجر، ثناء اللہ خان، حاجی اسحق و دیگر نے شاہ زیب کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ پنجاب کے حکمران امن و امان اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، ڈاکو دن کی روشنی میں معصوم شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور حکمران سڑکیں اور پل بنانے میں مصروف ہیں۔ امن و امان کی صورتحال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ لاہور شہر میں حکومت کی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ تا حال گریں ٹاؤن پولیس نے وقوعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے پولیس کے رویے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعہ کی ایف آئی آر فوری درج کی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top