پیرس: معززین پیرس کے اعزاز میں منہاج ویلفیئر فرانس کا ’’شاہنواز ریسٹورنٹ‘‘ میں گرینڈ چیرٹی ڈنر کا اہتمام

مورخہ: 04 مئی 2016ء

پیرس: (اے کے راؤ سے) منہاج ویلفیئر فرانس کے صدر بابر حسین نے میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فرانس معززین پیرس کے اعزاز میں شاہنواز ریسٹورنٹ پیرس میں گرینڈ چیرٹی ڈنر کا اہتمام کرے گی۔ 6 مئی جمعہ شام 8 بجے ہونے والے اس گرینڈ ڈنر میں درد دل رکھنے والے مخیر حضرات کو دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دعوت نامے ایشوء کر دیے گئے ہیں اور مخصوص افراد کو منتظمین مرکزی تنظیم کی جانب سے ٹیلی فونک اطلاع بھی کر دی گئی ہے۔ اس گرینڈ ڈنر کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان اور پاکستان سے باہر عملی اقدامات سے روشناس کرواتے ہوئے اجتماعی شادیوں میں معاونت کی ترغیب دینا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top