فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تزئین نو کی تکمیل کے بعد عمارت کا افتتاح
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تزئین نو کی تکمیل کے بعد عمارت کا افتتاح کیا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خر م نواز گنڈا پور، نائب صدر بریگیڈئر (ر) محمد اقبال، مفتی عبد القیوم ہزاروی، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، کرنل احمد خان، میجر محمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔
فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحقیقی کام کا آغاز 1988 میں ہوا، یہ انسٹی ٹیوٹ اپنے تحقیقی کام کے آغاز سے لے کر تا حال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں موضوعات پر 500 سے زائدکتب کی تحقیق و اشاعت کے حوالے سے اپنا معاون کردار ادا کر چکا ہے اور کم و بیش اتنی ہی کتب زیر طباعت ہیں۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں ایف ایم آر آئی میں خدمات انجام دینے والے سکالرز کے حوالے سے کہا کہ یہ سکالرز وہی خدمات انجام دے رہے ہیں جو اصحاب صفہ نے انجام دیں، انہوں نے ایف ایم آر آئی کے سکالرز کو دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے مثالی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔
تبصرہ