ملتان: تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس

مورخہ: 09 مئی 2016ء

تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس 09 مئی 2016 کو ملتان میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری کی صدارت میں ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن ملتان کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ملتان کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر راؤ محمد اسحاق، ضلعی امیر پروفیسر جاوید اختر زواری، ممتاز نون، چوہدری عبدالغفار سنبل، رانا ظاہرالقادری، محمد اسلم حماد، چوہدری مقبول گجر، اسلم صابری، شیخ حبیب الرحمن ایڈووکیٹ، طارق ملک بھابھہ، رانا منور علی، معروف خان، اسماعیل اعوان، فاروق چوہدری، حاجی راؤ جمشید علی اور راؤ آصف رزاقی سمیت تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران اور کارکنان شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال بن چکا ہے جس میں درجن بھر افراد کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمران جلد اپنے انجامِ بد کو پہنچیں گے۔ ہم شہداء ماڈل ٹاؤن کے لیے انصاف تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جون میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال پورے ہونے پر بھی انصاف نہیں مل سکا۔ جلد بہت بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پاکستان میں کوئی طبقہ زندگی ایسا نہیں جسے سکھ کا سانس میسر ہو۔ ڈاکٹرز، اساتذہ، کسان، مزدور، صحافی، خواتین اور نوجوانوں سمیت ہر طبقہ زندگی حکومت سے تنگ ہے۔ اب پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں تاکہ اس کرپٹ ظالم حکومت سے نجات مل سکے۔ اجلاس کے آخر میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

رپورٹ: راؤ محمد عارف رضوی (میڈیا کوارڈینیٹر تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top