آئرلینڈ: منہاج القرآن کے سیکرٹری فنانس کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے محفل نعت

مورخہ: 05 مئی 2016ء

ڈبلن: منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے 05 مئی 2016 کو محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس سے علامہ محمد عدیل قادری نے خطاب کیا۔ قرآن خوانی کے بعد محفل کا آغاز تحریک انصاف آئرلینڈ کے سیکرٹری جنرل معید حامد نے تلاوت کلامِ مجید سے محفل کا آغاز کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سیکرٹری جنرل رضوان احمد طور نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ حافظ محمد صدیق نقشبندی نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل قادری نے کہا کہ شفاعت کبریٰ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصائص میں سے ہے جبکہ دیگر انبیاء علیہم السلام، اولیاءاللہ اور صالحین کو شفاعت صغریٰ کی نعمت بخش کر اللہ تعالیٰ نے امت کے لیے بروز قیامت شفاعت کا پورا نظام عطا کیا ہے۔

پیر غلام دستگیر نے حافظ محمد سعید اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی بخشش اور بلندئ درجات کی دعا کی۔ محفل میں وارث علی، افتخار ملک، مدثر بھٹی، آصف رضا، محمد وقاص، سید سجاد شاہ، وسیم بٹ، عاروش طور اور حافظ جنید بغدادی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے کارکنان اور حافظ محمد سعید کے احباب شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top