شعبان میں اطاعت و عبادات اور استغفار و اذکار کثرت سے کریں، فیض الرحمان درانی

مورخہ: 13 مئی 2016ء

ماہ مقدس کی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اللہ کی رحمت کے طلبگار بنیں
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ شعبان کی نسبت اپنی طرف فرمائی ہے: جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور (13 مئی 2016) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ شعبان المعظم دو مبارک مہینوں رجب اور رمضان کے درمیان آتا ہے، اس لئے اس کو دو مقدس ہمسائیوں کے قرب کا شرف بھی حاصل ہے، شعبان کے محترم مہینے کی بزرگی اور برتری کے متعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ ’’شعبان کو باقی تمام مہینوں پر ایسی فضیلت حاصل ہے جیسے مجھ کو تمام انبیاء پر‘‘ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شعبان کی نسبت اپنی طرف فرمائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے شعبان میرا مہینہ ہے، اس ماہ مقدس کا احترام و استقبال اطاعت و عبادات اور استغفارواذکار میں مشغول ہو کر کریں۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی 15 تاریخ کو آنے والی شب برات گناہ گاروں کیلئے مغفرت اور نیکو کاروں کیلئے بلندی درجات کی رات ہے۔ شب برات رحمت کے طالبوں کیلئے اللہ کی قربت کے حصول کی رات ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے دلوں سے کینہ، ، بغض، لالچ، حسد اور تکبر نکال کر سچے دل سے توبہ کریں اور گناہوں کا اعادہ نہ کرنے کا وعدہ کریں اور اس ماہ مقدس کی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اللہ کی رحمت کے طلبگار بنیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top