ڈاکٹر فیصل اقبال کے ناناجان کی وفات پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار افسوس

مورخہ: 10 مئی 2016ء

گذشتہ ماہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے داماد ڈاکٹر فیصل اقبال کے ناناجان اور ظفر اقبال (ہیوسٹن، یوایس اے) کے ماموں و سسر حاجی محمد افضل خان مرحوم (ہری پور) قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک (ڈائریکٹر امور خارجہ) اور جملہ مرکزی قائدین و سٹاف ممبران نے مرحوم کے انتقال پردلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت و بخشش کی خصوصی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل و اجر عظیم عطا فرمائے۔ امین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top