کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے دیرینہ رفیق شمشاد حسین کا انتقال

مورخہ: 12 مئی 2016ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے دیرینہ رفیق شمشاد حسین گذشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، جملہ نائب ناظمین اعلیٰ، سربراہان شعبہ جات اور سٹاف ممبران نے شمشاد حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کویت نے مرحوم کی میت کو پاکستان بھجوانے کے لیے ان کی فیملی کی بھرپور مالی معاونت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکن محمد افتخار مرحوم کی میت لے کر پاکستان پہنچے۔ لاہور ائیرپورٹ پر پاکستان عوامی تحریک کے کوآرڈینیٹر ساجد محمود بھٹی، نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل اور علامہ محمد عثمان سیالوی نے میت وصول کی اور تدفین کے لیے مرحوم شمشاد حسین کے آبائی گاؤں منگوال (جلالپور جٹاں) پہنچانے کا انتظام کیا۔ ساجد محمود بھٹی کی سربراہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی وفد اور جلالپور جٹاں، منگووال اور گجرات سے تحریک منہاج القرآن کے ضلعی اور تحصیلی عہدیدارن نے جنازے میں شرکت کی۔

منہاج القرآن علما کونسل کے نائب ناظم علامہ محمد عثمان سیالوی نے مرحوم شمشاد حسین کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی بخشش کے لیے دعا کی۔ مرکزی وفد نے مرحوم شمشاد حسین کے سوگواران سے ملاقات کی اور انہیں مرکزی قیادت کے تعزیتی جذبات اور پیغامات سے آگاہ کیا۔ مرحوم شمشاد حسین کے بیٹے ابرار حسین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کویت کے عہدیداران اور مرکزی وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top