کامرہ: تقریب تقسیم اسناد

مورخہ: 15 مئی 2016ء

تحریک منہاج القرآن کامرہ کے زیراہتمام 15 مئی 2016 کو تقسیم اسناد کی تقریب انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کامرہ کے رہنما محمد نعیم، دیگر مقامی عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کے بعد تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفقاء میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد حسین نقوی نے تحریک منہاج القرآن کامرہ کے عہدیداران اور کارکنان کو اس عظیم کاوش پر مبارکباد دی اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس دور کی تجدیدی تحریک ہے جس نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پرامت مسلمہ کی علمی و فکری رہنمائی، نئی نسلوں کے ایمان کے تحفظ اور امر بالمعروف کی جدوجہد کو وسیع اور مضبوط تر کرنے کے لیے ملک میں یونٹ، یونین کونسل، تحصیل اور ضلع سے لے کر دنیا کے تما م آباد براعظموں تک 100 سے زائد ممالک میں دعوتی وتبلیغی اور تعلیمی نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن نے جس دور میں اصلاح احوال کی جدوجہد کا آغاز کیا اس دور میں ملکی سطح پر فرقہ واریت اور کفر وشرک کے فتوؤں کا بازار گرم تھا جبکہ عالمی سطح پر دنیا تہذیبی تصادم کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ایسے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی دعوت کی بنیاد امن وسلامتی پر رکھی۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top