ملک غلام محمد اعوان کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری و دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

مورخہ: 22 مئی 2016ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ رفیق اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک خوشاب کےرہنماء ملک غلام محمد اعوان مورخہ 22 مئی 2016 کو انتقال کر گئے۔ (انَّا للّہ وَانَّـا الَيْہ رَاجعون)۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک غلام محمد اعوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم پوری زندگی استقامت، جانثاری اور وفاداری کے ساتھ مصطفوی مشن کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے، ان کی عمر بھی کی کاوشوں کو اللہ نے قبول فرمایا اور شب برات کی شب اپنے پاس بلا لیا، ان کی محنت اور تحریک سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرحسین محی الدین القادری، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، عوامی تحریک کے سینئر رہنما ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہدفیاض، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، احمد نوازانجم، رفیق نجم، ساجد بھٹی، نوراللہ صدیقی و دیگر قائدین نے بھی مرحو م کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو ہمت اور حوصلہ دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top