پیرس: پاکستان عوامی تحریک کا یوم تاسیس 29 مئی کو فرانس کے ساؤتھ آل لاکورنیو میں منایا جائے گا

مورخہ: 25 مئی 2016ء

(اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک کا 27 واں یوم تاسیس 29 مئی بروز اتوار شام 4 بجے فرانس کے ساوتھ آل لاکورنیو کے ’’Maison du Peuple Guy Moquet 119 Av.Paul Valliant Couturier 93120 Le Courneuve‘‘ میں منایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ شب پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

حاجی محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ و فرانس کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی جس میں وزیر اعظم کے پارلیمنٹ کے فلور پر ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے سے جہاں 19 کروڑ عوام کااستحقاق مجروح ہوا وہاں مہذب ممالک میں رہنے والے 80 لاکھ اوور سیز پاکستانیوں کے سر بھی شرم سے جھکانے پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری طاہر عباس گورائیہ نے کہا کہ اب وزیراعظم کے پاس اپنے عہدے سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

پروگرام کے انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جن کا حتمی اجلاس آئندہ جمعرات کو ہوگا جس کی سربراہی ڈپٹی سیکریٹری طاہر عباس گورائیہ کریں گے۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر سید ظہیرشاہ کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں جن باتوں پے اتفاق ہوا ان میں میڈیا کے ساتھ ساتھ ملک میں تبدیلی کی خواہش رکھنے والی تمام سیاسی، سماجی، فلاحی اور مذہبی تنظیموں اور معززین پیرس کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top