17 جون کو لاہور کے عوام مال روڈ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ ہو نگے، حافظ غلام فرید

مورخہ: 27 مئی 2016ء

کارکن گرم موسم کی پرواہ کریں نہ حکمرانوں کے زہریلے پراپیگنڈے کو خاطر میں لائیں، رہنما منہاج القرآن
وارڈز سطح تک تنظیم سازی تیز کرنے کی ہدایت، 17جون دھرنے کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں
پی پی 152 میں منہاج القرآن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

لاہور (27 مئی 2016) تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ 17 جون کو لاہور کے عوام مال روڈ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ ہو نگے۔ ہر ٹاؤن میں کارکنان کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 17 جون کے دھرنے کیلئے منہاج القرآن لاہور نے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ قاتلوں، انکے سر پرستوں اور آلہ کاروں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچا کر دم لیں گے۔ شہدا ماڈل ٹاؤن کے عظیم عزم اور ورثا کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں، انقلاب کی منزل حاصل کرنے کیلئے کارکن گرم موسم کی پرواہ کریں اور نہ ہی حکمرانوں کے زہریلے پراپیگنڈے کو خاطر میں لائیں۔ کرپٹ حکمرانوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا خوف طاری ہے، اقتدار ان کی بند مٹھیوں سے ریت کی طرح نکل رہا ہے وہ پی پی 152 میں منہاج القرآن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل بھی موجود تھے۔ پی پی 152کے صدر چوہدری ارشد، ناظم دعوت محسن بشیر اعوان، ناظم ممبر شپ مبین شفیع، ملک محمد بشیرکوآرڈینیٹر پی پی 152 منتخب ہو ئے۔ حافظ غلام فرید نے نو منتخب عہدیداران اور پی پی 152کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو جاگیر سمجھنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ شہدا ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو بھاگنے نہیں دینگے۔ لٹیروں کی منزل جیل ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو خوشحالی اور ملکی ترقی کے سہانے خواب دکھا کر بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ حقیقت میں ان منصوبوں کے ذریعے قومی خزانے سے کھربوں کی کرپشن کی جا رہی ہے، عوام کا خون چوس کر بیرون ممالک اپنی اولادوں کیلئے بڑی بڑی ایمپائرز قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن لاہور پی پی حلقہ سے لے کر یونین کونسل سطح سے نیچے وارڈز تک تنظیم سازی کر کے کارکنوں کو متحرک کر رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر لاہور کے لاکھوں عوام قافلہ انقلاب کا حصہ بنیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top