عظیم باکسر محمد علی منہاج القرآن کے لائف ممبر تھے، مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی دعا

مورخہ: 05 جون 2016ء

لاہور (5 جون 2016) عظیم سپورٹس مین محمد علی تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر تھے، انہوں نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی دعوت پر 1987 میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے عظیم باکسر کی یاد میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عظیم باکسر محمد علی کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جی ایم ملک نے کہاکہ دنیا کے 90اسلامک سنٹرز میں بھی عظیم سپورٹس مین کیلئے دعائیہ تقاریب منعقد ہو رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ محمد علی کی دعوت پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے امریکہ میں خصوصی لیکچر بھی دیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top