اسلامیان پاکستان کو رمضان المبارک کی بابر کت ساعتیں مبارک، ڈاکٹر طاہرالقادری
I congratulate the whole Muslim community around the world and people of Pakistan on the advent of the holy month of #Ramadan
— Dr Tahir-ul-Qadri (@TahirulQadri) June 6, 2016
اللہ کا مہمان مہینہ امت مسلمہ سے صبر، برداشت، ایثار اور تقوی کا متقاضی ہے
دوکاندار، تاجر ناجائز منافع خوری ترک کر کے اللہ کی رحمت کے حقدار بنیں، سربراہ عوامی تحریک
لاہور (6 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیان پاکستان کو رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آ غاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا مہمان مہینہ امت مسلمہ سے صبر و استقامت، ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر کلمہ گو مسلمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کرے۔ اللہ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ رمضان المبارک اسلامی بھائی چارے کے فروغ اور اسلامی ثقافت کے پرچار کا عظیم مہینہ ہے۔ یہی ماہ مقدس ہے جو امت مسلمہ کو اتحاد اور یکجہتی کی ایک لڑی میں پرو دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی ایک فضلیت اس میں قرآن پاک کا نزول ہے جبکہ اسلامیان پاکستان کے نزدیک اس ماہ مقدس کی اہمیت اس لئے بھی دو چند ہے کہ پاکستان کو اس ماہ مقدس میں آزادی ملی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ قوم پاکستان کی سلامتی، خوشحالی کیلئے دعا کرے۔ انہوں نے کہاکہ دوکاندار، تاجر اس ماہ مقدس میں ناجائز منافع خوری ترک کر کے اللہ کی رحمت اور اس مہینے کی برکتوں کے حق دار بنیں۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک امسال شدید گرمی کے موسم میں آیا ہے لہذا افطار و سحر اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، صرف اعلانات نہ کئے جائیں بلکہ عمل بھی کیا جائے۔
تبصرہ