محمد ریاض عباسی کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار تعزیت

مورخہ: 09 جون 2016ء

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد محترم اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے چچا جان محمد ریاض عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم پوری زندگی استقامت، جانثاری اور وفاداری کے ساتھ مصطفوی مشن کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے، ان کی عمر بھی کی کاوشوں کو اللہ نے قبول فرمایا اور رمضان المبارک میں اپنے پاس بلا لیا، ان کی محنت اور تحریک سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرحسین محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، احمد نوازانجم، رانا محمد ادریس قادری، رفیق نجم، ساجد بھٹی، نوراللہ صدیقی و دیگر قائدین نے بھی مرحو م کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو ہمت اور حوصلہ دے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top