لاہور: منہاج یوتھ کا ضربِ امن کرکٹ ٹورنامنٹ

مورخہ: 03 جون 2016ء

ملک گیر ضرب امن مہم کے سلسلے میں منہاج القران یوتھ لیگ کی مرکزی سپورٹس کونسل کے زیراہتمام ضرب امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا فائنل میچ 03 جون 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ سے متصل منہاج القران گراؤنڈ میں القادریہ 299 اور شریعہ سپر اسٹار کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔

فائنل میچ میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں راجہ زاہد، ساجد محمود بھٹی، نور اللہ صدیقی، عرفان یوسف چوہدری، اقبال مرتضٰی حیدر، محمد وقار قادری، عصمت علی، ہارون ثانی اور ملک محمد عمران شامل تھے۔ شائقین کی بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں موجود تھی۔ فائنل میچ میں شریعہ سپر اسٹار کو ہرا کر القادریہ 299 کی ٹیم ضرب امن کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی۔

میچ کے اختتام پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القران یوتھ لیگ کے مرکزی صدر، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری سپورٹس چوہدری منیر احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے اعزازی شیلڈ دی۔ انہوں نے ضربِ امن مہم کے فروغ کے لیے منہاج القران یوتھ لیگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top