اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اجلاس

مورخہ: 06 جون 2016ء

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 06 جون 2016 کو ضلعی دفتر میں ہوا، جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود، پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے آرگنائزر محمد اسلم مغل، امجد جٹ، سابق امیر چوہدری محمد حفیظ قادری، سٹی کونسلر پی اے ٹی حسن رضا قادری، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری، میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری، حافظ شعیب حسن جلالی اور عطااللہ سبحانی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے شر کت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران رمضان بازاروں کے ذریعہ لاکھوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں، ان بازاروں میں اشیائے خورد کی قیمتیں مارکیٹ کے برابر ہیں۔ سبزیاں اور فروٹ انتہائی مہنگا ہے اور اِن کی تشہیر کے لیے لاکھوں روپے لگادیے گئے ہیں۔ اگر یہی پیسہ سبسٹڈی کی شکل میں یوٹیلٹی سٹورز کو دیا جاتا تو سب کا بھلا ہوتا۔ نامنہاد حکمران صرف اپنی جیبیں بھرنے اور انتظامیہ فوٹو سیشن کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون کا دن خون سے نہایا ہوا ہے۔ قاتل حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں جس بےدردی سے بےقصور خواتین اور مرد پر گولیاں چلائیں وہ نہ بھول سکنے والے مناظر ہیں۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور جلد رنگ لائیگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top