ڈاکٹر طاہرالقادری کی اپنی رہائش گاہ پر چودھری سرور سے ملاقات

مورخہ: 16 جون 2016ء

دھرنا مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے ہے، تحریک انصاف شریک ہوگی۔ چودھری سرور

لاہور (16 جون 2016) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چودھری محمد سرور نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد عوامی تحریک کے رہنماؤں خرم نواز گنڈا پور، خواجہ عامر فرید کوریجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمہ اور فروغ امن کے حوالے سے یہ ایک مضبوط اور قابل فخر آواز ہے، امن کی بات کرنے والوں کے ساتھ دہشتگردی نا قابل فہم اور نا قابل برداشت ہے۔ تحریک انصاف سربراہ عوامی تحریک کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور تحریک انصاف کل کے دھرنے میں شریک ہوگی یہ دھرنا مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے ہے۔ 14 شہدا کا قتل بد ترین سانحہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہدا کو انصاف دیا جائے اور ذمہ داروں کو سزا ملے۔ خرم نواز گنڈا پور نے چودھری سرور اور انکی قیادت کا دھرنے میں شرکت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہاکہ جب تک تمام جماعتیں ظلم کے خلاف یکجا نہیں ہونگی ظلم ہوتا رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top