سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دوسال مکمل، چشم کشا حقائق پر مبنی تحقیقاتی ڈاکومنٹری جاری

مورخہ: 17 جون 2016ء

سانحہ ماڈل ٹائون کو دوسال گزرگئے۔ لیکن مظلوم خاندانوں ابھی تک انصاف کے سورج کو طلوع ہوتا دیکھنے کے منتظر ہیں۔ پروڈیوسر و سکرپٹ رائٹر رضی طاہر اور انکی ٹیم نے ’’ دی بیرئیرز‘‘ ڈاکومنٹری جاری کردی۔ جس میں سانحہ ماڈل ٹائون کے پس پردہ حقائق اور مکمل کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ ڈاکومنٹری میں سنیئر صحافی و تجزیہ کار اسد کھرل کے انٹرویو شامل ہیں، جس میں انہوں نے چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے کچھ کرداروں کو بیرون ملک روانہ کردیا گیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہائوس سے براہ راست اس کو مانیٹر کیا جارہا تھا۔ انہوں نے شہباز شریف کے17جون کو کال ریکارڈز کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تمام حالات سے باخبر تھے۔
قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ باقر نجفی کو دھمکیاں ملیں اس کے باوجود انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ میں سچ لکھ دیا۔ جس کی وجہ سے پنجاب حکومت سے آئین سے متصادم رویہ اختیاررکھتے ہوئے رپورٹ کو منظر عام پر نہ آنے دیا۔

انیتا الیاس اور رضی طاہر کی آواز کیساتھ یہ ڈاکومنٹری سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔ عوام نے حقائق سامنے لانے پر تہلکہ پروڈکشن اور پروڈیوسر و سکرپٹ رائٹر رضی طاہر کا شکریہ ادا کیا۔

یوٹیوب

ڈیلی موشن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top