17 جون احتجا جی دھرنے میں عوام کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عوامی تحریک

مورخہ: 21 جون 2016ء

عوامی مینڈیٹ چرانے والے قاتل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، فرح ناز
اہلیان لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا، حافظ غلام فرید
نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت پیغام ہے کہ نوجوان کا سیاسی شعور بیدا ر ہو چکا ہے۔ مظہر علوی، عرفان یوسف

لاہور (21 جون 2016) 17 جون کے کامیاب دھرنے کے انعقاد پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں لاہور کے تمام ٹاؤنزسے عہدیدار شریک ہوئے۔ اس پر وقار تقریب میں عوامی تحریک شعبہ خواتین کی صدر فرح ناز، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی، ایم ایس ایم کے صدر عرفان یوسف، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ناظم اشتیاق حنیف مغل سمیت دیگر مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔

فرح ناز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 17جون کے احتجاجی دھرنے میں عوام بالخصوص خواتین کی تاریخی شرکت، ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ 17 جون کا اجتماع قاتل حکمرانوں کیلئے پیغام ہے کہ ہم تنزیلہ امجد، شازیہ مرتضیٰ سمیت کسی بھی شہید کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ 17 جون کا دھرنا اور تاریخی اجتماع کو دیکھ کر حکمران جماعت کی خوف زدہ قیادت جیسے بیان دے رہی ہے، اس سے عوام نے اندازہ لگا لیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چرانے والے قاتل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ 17 جون کے دھرنے نے ثابت کر دیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویثرن عوام میں زبردست پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔ 17 جون کا دھرنا حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا۔ جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں کی کرپشن کا ڈرامہ اب ختم ہونے والا ہے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا کہ شہدا ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر اور مصطفوی انقلاب کی بنیاد ہیں، ہم انہیں کبھی نہیں بھول سکتے۔ قاتل حکمرانوں سے انتقام قصاص اور انقلاب کی صورت میں لیں گے۔ 17 جون مال روڈ کے دھرنے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا پیغام ہے کہ اس ملک کے نوجوان کا سیاسی شعور اب بیدار ہو چکا ہے اور وہ اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر لبیک کہنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا کہ طلباء بانی پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا ہراول دستہ تھے اور آج ملک بچانے کیلئے قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کا بھی ہر اول دستہ ہیں۔ 17 جون کے دھرنے میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت اور اظہار یکجہتی کے مشکور ہیں۔

منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے 17 جون کے دھرنے میں عوام اور بالخصوص لاہور کے غیور عوام کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مال روڈ کے تاجروں اور اہلیان لاہور نے 17 جون کو میزبانی کا حق ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے وزراء کرپشن کی دلدل میں گردن تک دھنسے ہوئے ہیں۔ ’’چور مچائے شور‘‘ سے اب کچھ نہیں ہوگا عوام قاتل حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔ 17 جون کا دھرناعوامی ریفرنڈم تھا، قوم نے فیصلہ سنا دیا شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی سزا پھانسی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top