منہاج القرآن علماء کونسل کی ’’شہدائے بد رکانفرنس‘‘ کل ہو گی

مورخہ: 22 جون 2016ء

شہدائے بدر کے نقش قدم پر چل کر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہو گا،میر آصف اکبر

لاہور (22 جون 2016) منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’شہدائے بدر کانفرنس ‘‘ کل جمعرات کو جامع مسجد آرائیاں جی ٹی روڈ بھگوان پورہ میں شام 5 بجے منعقد ہو گی۔ شہدائے بد رکانفرنس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ الحاج امداد اللہ قادری کریں گے جبکہ علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر، علامہ ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد،مولانا مفتی خلیل احمد حنفی،مفتی غلام اصغر صدیقی خصوصی خطاب کریں گے۔ علامہ میر آصف اکبر نے کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کانفرنس بعد نماز عصر شروع ہو گی اورافطاری کے وقت اختتام ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے اولین ایام میں چند صحابہ کرام نے بے سر و سامانی کی حالت میں اسلام کی سر بلندی اور عروج کیلئے جس جرات، ہمت اور استقامت سے کفار کا مقابلہ کیا وہ نا قابل فراموش ہے۔ 313 صحابہ کرام نے ہزاروں کے لشکر کو جدید ساز و سامان کے باوجود شکست فاش دی اور اسلام کا رعب و دبدبہ پورے عالم عرب پر قائم کر دیاآج بھی مسلمانوں کو شہدائے بد ر کے نقش قدم پر چل کر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top