اوکاڑہ: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس

مورخہ: 17 جون 2016ء

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے ضلعی عہدیداروں کا اجلاس 16 جون 2016 کو تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود، ناظم چوہدری فرید احمد، انفارمیشن سیکرٹری و میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری، سیکرٹری سوشل میڈیا شعیب حسن، حافظ غلام محی الدین اور قاری مظہر فرید سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ملک میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ بےگناہ کارکنان اور حاملہ عورتوں پر گولیاں چلانا اِنسانیت کی تذلیل ہے۔ سانحے کو دوسال گزر جانے کے باوجود مقتولوں کا خون انصاف مانگ رہا ہے۔ ہم اپنے شہداء کو نہ بھولے ہیں اور نہ بھولیں گے۔ اپنے مقتولوں کے انصاف اور قصاص کے لیے ہر کوشش کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top