متحدہ عرب امارات: منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام یومِ شہداء کی تقریب
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک دبئی کی تنظیمات کے زیراہتمام 17 جون 2016 کو یومِ شہداء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے ورثاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے صدر عبدالقیوم نے اعلامیہ پیش کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو جلد سے جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور شہداء کے ورثاء کو انصاف دیا جائے۔
تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے سابق صدر صابر حسین گُجر اور ندیم چوہدری نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہدائے انقلاب کی قربانی اور ان کے ورثاء کی استقامت مصطفوی مشن کو فتح و کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ تقریب میں میاں ارشاد، فخر زمان عادل اور علامہ امجد فاروق سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے افطار ڈِنر کا اہتمام کیا گیا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی گئی۔
تبصرہ