ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بنگلہ دیش میں دہشت گرد حملہ کی نتیجے میں جانی نقصان کی شدید الفاظ میں مذمت
I strongly condemn terrorist attack in Dhaka. Such brutal attacks can never be justified. This evil ideology must be eliminated #DhakaAttack
— Dr Tahir-ul-Qadri (@TahirulQadri) July 2, 2016
لاہور (02 جولائی 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بنگلہ دیش میں دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کوئی سرحد، ملک اور مذہب نہیں ہے، یہ اپنے باطل نظریات کو بندوق اور بارود کے ذریعے مسلط کرنا چاہتے ہیں، دنیا کے تمام ممالک دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مل کر لائحہ عمل طے کریں۔ انہوں نے دہشتگردی کے واقعہ میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
تبصرہ