منہاج القرآن یوتھ کی طرف سے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج، 15 خاندانوں میں راشن تقسیم

لاہور(2 جولائی 2016)عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سوشل میڈیا کے رہنما محمد رضا طاہر کی طرف سے 15 مستحق خاندانوں میں رمضان پیکیج کے تحت راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں یوتھ لیگ کے رہنما میاں نوید اور ایم ایس ایم کی ڈپٹی چیف آرگنائزر اقراء یوسف جامی، صائمہ ایوب اور نادیہ جرا نے شرکت کی۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضا طاہر نے کہا کہ اسلام اخوت کے فروغ اور بھائی چارہ کا دین ہے۔ سوسائٹی کے امراء اپنے اہل خانہ اور بچوں کے شاہانہ اخراجات کرتے وقت ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جن کی ضرورت صرف روٹی کا ایک نوالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی اصل دین ہے اور یہی ڈاکٹر طاہر القادری کی تعلیمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو ہمیں اپنی روز مرہ کی مصروفیات کا حصہ بنانا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top