ڈاکٹر طاہرالقادری کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانی خدمت کی ایک عظیم مثال اور پاکستان کا فخر تھے۔ ان کی لازوال انسانی خدمت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top