تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کا اولمپیئن خواجہ جنید سے اظہار تعزیت

(رپورٹ: ایم ایس پاکستانی) خواجہ جنید سے ایم ایس پاکستانی، ساجد محمود بھٹی اور حافظ محمد صفدر تعزیت کرتے ہوئے

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن خواجہ جنید کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ایک وفد نے ڈیفنس میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس وفد میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ساجد محمود بھٹی، علامہ محمد عثمان سیالوی، ناظم لاہور حافظ صفدر علی، نائب ناظم نظامت تربیت قاری سعید احمد رضا، نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ذیشان بیگ، مینجر آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ فارن آفیئرز عبدالرحمٰن صدیقی اور ایم ایس پاکستانی شامل تھے۔ وفد نے خواجہ محمد جنید سے انکی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ خواجہ محمد جنید تحریک منہاج القرآن کے وابستگان میں شامل ہیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے گہری عقیدت اور لگاؤ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے تحریک کے جملہ رفقاء و اراکین سے فاتحہ خوانی کی اپیل بھی کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top