فرانس: چرچ حملے اور پادری Jacques Hamel کی ہلاکت پر حافظ نذیر احمد کی شدید مذمت
پیرس (اے کے راؤ) فرانس کے شہر ’روان‘ کے قریب واقع سینٹ ایٹینے دورورے چرچ پر حملے اور 86 سالہ پادری جیکس ہیمل (Jacques Hamel) کی ہلاکت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے راہنماء علامہ حافظ نذیر احمد نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند امن کے دشمن ہیں اور اس شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام جان و مال اور عبادت گاہوں کی حرمت کو مقدم رکھتا ہے۔ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے اور بےگناہ انسانوں کے قتل کرنے والوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل امن کی تحریک ہے، ہم ہر طرح کی شدت پسندی کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ حافظ نذیر احمد نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا وفد جیکس ہیمل کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے سینٹ ایٹینے دورورے جائے گا۔
اس موقع پر حافظ نذیر احمد خان نے مجلس امن کے قیام کی منظوری دی جس کا کام اختلافات کو باہمی بات چیت سے حل کرنے اور عالمی امن کے فروغ کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگا۔ مجلس امن کا پہلا اجلاس منہاج القرآن انٹرنیشنل گونسا ویل کے منتظین کی خواہش پر آئندہ ہفتے کو گونسا میں رکھا گیا ہے، جس کی سربراہی علامہ حافظ نذیر احمد کریں گے۔
تبصرہ