فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 28 جولائی 2016 کو تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر رانارب نوازانجم، اللہ رکھا نعیم، رانا غضنفر علی، حافظ محمودالحسن، خالد رفیق سندھو، ملک سرفراز قادری، سہیل مقصود، زاہد اقبال، رانا عبدالجبار، رانا کرامت علی، اکرام الحق طاہر اور محمد اعجاز ترہانہ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ فیصلہ کن عوامی تحریک سے عوامی راج کا راستہ کھلے گا۔ 31 جولائی کے اپوزیشن جماعتوں کے قومی مشاورتی اجلاس کے بعد ملک بچانے اور لٹیرے بھگانے کیلئے فائنل راؤنڈ شروع ہونے والا ہے، عوام تیار رہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانامہ لیکس قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کے گلے کا پھندا ہیں۔ حکمران قدرت کی گرفت سے اس بار کسی صورت نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے اور قومی خزانہ بے دردی لوٹنے والے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے چند درجن لٹیروں کا انجام قریب ہے۔ عوام حکمرانوں سے نجات کے موڈ میں ہیں۔ اس بار ایسی تحریک چلے گی کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کہیں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور یہ اپنے باقی ماندہ کرتوتوں کے ساتھ بے نقاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جتنا عرصہ مسلط رہیں گے ملک دلدل میں اترتا رہے گا۔ اب وقت آگیا ہے، عوام کرپشن زدہ نظام اور جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں۔
تبصرہ