انڈیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی دفتر کا بڑودا میں افتتاح

مورخہ: 06 اگست 2016ء

گجرات: منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی دفتر کا افتتاح 6 اگست 2016 کو ریاست گجرات کے شہر بڑودا (وڈودرا) میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی صدر سید نادِ علی، فنانس سیکرٹری اسد نعیم، منہاج القرآن انڈیا وسطی زون کے صدر عبدالحمید سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سید نادِ علی نے کہا کہ منہاج القرآن، قرآن کا راستہ ہے۔ جو قرآن سے محبت اور پیار کرتا ہے وہ کبھی دہشت گردی اور خون خرابہ نہیں کر سکتا۔ ہم خلوص نیت سے دعوت الیٰ اللہ، دعوت الیٰ الرسول اور دعوت الیٰ القرآن کے مشن کا کام کر رہے ہیں۔ یہ دنیا میں عزت و سکون ملے گا اور آخرت میں نجات کا باعث ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top