فرانس: ڈاکٹر حسن محی الدین القادری تین روزہ تنظیمی دورہ کے بعد لندن روانہ

مورخہ: 09 اگست 2016ء

پیرس (اے کے راؤ) سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری فرانس کے تین روزہ تنظیمی دورے کے بعد پیرس سے لندن روانہ ہوگئے۔ اورلی ائیرپورٹ پر سفیرِ منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد، سابق نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، صدر مجلس شوریٰ حاجی گلزار احمد، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری محمد اعظم اور ممبران مجلس شوریٰ نے انہیں الوداع کیا۔ اپنے اس تین روزہ دورے میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان سے ملاقاتیں کیں اور ورکر کنونشن میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے صدر منہاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top