انڈیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کا بڑودا میں گلوبل نالج انٹرنیشنل سکول کا قیام

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرِاہتمام ریاست گجرات کے شہر بڑودا (وڈودرا) میں گلوبل نالج انٹرنیشنل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی صدر سید نادِ علی نے عہدیداران کے ہمراہ 23 جولائی 2016 کو سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے انتظامات کا جائزہ لیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے فنانس سیکرٹری اسد نعیم، منہاج القرآن انڈیا وسطی زون کے صدر عبدالحمید، مغربی زون کے صدر شہزاد عالم سید، شمالی زون کے صدر سراج احمد، منہاج القرآن یوتھ لیگ انڈیا کے صدر محسن شہزاد، سیکرٹری جنرل شاہد علی سید، منہاج القرآن ریسرچ سینٹر انڈیا کے صدر سراج رضوی، منہاج القرآن علماء کونسل انڈیا کے راہنماء مولانا امان اللہ اور مولانا احمد رضا اور منہاج القرآن گجرات کے صدر منیرالرحمان بھی تھے۔

اس موقع پر سید نادِ علی کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن انڈیا نے گلوبل نالج انٹرنیشنل سکولز سسٹم کے نام سے ایک جامع تعلیمی منصوبہ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت پہلا سکول بڑودا میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ سکول نئی نسل میں فروغ شعور اور فکری و نظریاتی بیداری کے ساتھ قومی ترقی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ گلوبل نالج انٹرنیشنل سکول میں بنیادی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ افراد کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کےلئے سائنسی، طبی اور پیشہ وارانہ راہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ منہاج القرآن انڈیا کا تعلیمی منصوبہ معاشرے میں جہالت کی تاریکی کو علم کے نور سے منور کر رہا ہے، تاکہ حقیقی معنوں میں افراد معاشرہ کو ملک کا مفید شہری بنایا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top