ملائیشیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل میں جشن آزادی کی تقریب
مورخہ 14 اگست 2016 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک محمد سلیم قادری امیر لائیشیا نے کیا، بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد ایوب اور طارق محمود علوی نے حاصل کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن کے کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض طارق محمود علوی نے سرانجام دیئے۔
علی رضا جنرل سیکرٹری منہاج القرآن نے اپنے ابتدائیے میں تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا جس کےبعد قومی ترانہ چلایا گیا جس کے احترام میں سب لوگوں نے کھڑے ہو کر اسے خاموشی سے سنا۔
اس موقع پر سجادالعزیز قادری نے منہاج القرآن کے تعارف پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے منہاج القرآن کے کردار اور اس کی اہمیت بیان کی۔ صدر منہاج القرآن کولالمپور محمد عمرالقادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے تمام لوگوں کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سخت مشکلات درپیش ہیں اور حکمران اپنے کاروبار سیدھے کرنے پر لگے ہوئے ہیں، حکمرانوں کو پاکستان میں کوئی دلچسپی نہیں ہیں۔ دہشتگردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر روز دھماکے ہو رہے ہیں، انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔NEC اور LEC کے تمام ممبران نے مل کے کیک کاٹا۔
پروگرام کے اختتام پر امیر تحریک منہاج القرآن نے دعا کی جس کے بعد شرکائے محفل کو کھانا پیش کیا گیا جس کا وسعی انتظام تھا۔
پروگرام کے بعد تمام ممبران کی میٹنگ ہوئی جس میں پروگرام کی کامیابی پر صدر نے تمام ممبران کو مبارک باد دی۔
رپورٹ: علی رضا (جنرل سیکرٹری)
تبصرہ